ماہرہ خان نے اپنا سیا ہ لباس مداح کو تحفے میں دے دیا 

12 ستمبر 2018 (17:39)

لاہور(اے این این )پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے بعد بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے منفرد انداز سے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ کا اپنے مداحوں سے اپنائیت اور محبت کا یہ اظہار اس وقت دکھائی دیا ، جب انہوں نے اپنے عید ڈریس میں انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس پر مداحوں نے ماہرہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ۔ان کروڑوں مداحوں میں ایک مداح ایسی بھی تھی جس نے ماہرہ سے ان کا سیاہ رنگ کا خوبصورت سوٹ تحفے میں مانگ لیا ۔بس پھر کیا تھا ماہرہ خان نے بھی اپنی مداح کو مایوس نہ کیا اور اپنی ٹیم سے اس کا پتا مانگنے کا کہا اور اپنا سوٹ بھجوا دیا ، جسے خوش قسمت خاتون نے وصول کر کے نہ صرف اپنی خوشی کا اظہار کیا بلکہ زیب تن کر کے سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کیں ۔

مزیدخبریں