پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان

12 ستمبر 2018 (17:46)

کویت (عرفان شفیق سے )یوم دفاع کے حوالہ سے تاحال تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔اسی ضمن میں پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام  شاندار تقریب کااہتمام کیا گیا۔   تقریب میں دیار غیر میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز رضوان بھٹی صدر رائیٹر ونگ نے کیا، اسٹیج سیکرٹری میاں وسیم سجاد نے خوبصورتی سے اپنے فرائض انجام دیے۔ میڈیا کنٹرولر عطا الہٰی نے بہترین اسلوب سے پروگرام ترتیب دیا۔ تلاوت کی سعادت معروف و خوش الہان قاری صہیب انجم، عبد الروف بھٹی اور نعت عبدالرشید نے پیش کی۔ دونوں ممالک کے قومی ترانوں کے بعد ملک فیا ض فوجی  سعید ہزاروی نے بانسری کے ذریعے ملی ترانوں سے دلوں کو گرمایا۔ ملک نوید   نے جذباتی تقریر  کرکے دلوں میں ولولہ بھرا۔ وسیم سجاد وقفے وقفے   سے دلوں کو وطن کی محبت سے گرماتے رہے۔ معروف سنگر امجد حسین نے اپنی خوبصورت آواز کے ذریعے ملی نغمہ،  اے پتر ہٹان تے نئیں وکدے، گا کر ماحول جذباتی کر دیا۔ 

یوم دفاع کے اس پروگرام کو نامور سپاہی مقبول حسین کی وفا کے نام منسوب کیا گیا۔سوالات و جوابات اور انعامات کا سلسلہ بھی پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کومنفرد کرتا ہے۔ ویڈیو لنک کے ذریعے نامور بطل جلیل اور بلوچستان سے   نواب میر جعفر خان مگسی نے وطن کی محبت کی عظمت،  نامور  لکھاری و تجزیہ نگار طارق اسماعیل ساگر ، مجاہد پاکستان سید زید حامد نے وطن کی محبت سے دلوں کو جذباتی انداز میں گرمایا اور محبت وطن اجاگر کی۔محسن پاکستان فخر پاکستان ڈاکٹر عبدا لقدیر نے عوامی سوسائٹی کویت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 1965 میں بھارت نے حملہ کیا اور ہم آگے بڑھ کر پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا اور ایٹمی قوت بنایا۔ اب قوم کی ذمہ داری ہے کہ آگے بڑھے اور قوم کی تعمیر کی جائے اور اسے عظیم قوم بنئے۔صدر پاکستان عوامی سوسائٹی کویت جعفر صمدانی ایڈووکیٹ نے مقررین کا شکر یہ ادا کیا  ۔

مزیدخبریں