”مجرم خاندان کے جرم میں شریک خاینہ کو قوم کیلئے۔۔۔“ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر زید حامد نے انتہائی گھٹیا بات کہہ دی، ہر پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر پوری قوم سوگوار ہے اور شریف خاندان کیساتھ اظہار تعزیت کیساتھ مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا گو ہے۔
پاکستان بھر سے معروف شخصیات اور عوام کی جانب سے شریف خاندان کیلئے نیک خواہشات اور صبر و جمیل کیلئے دعائیں کی جا رہی ہیں مگر ایسے میں معروف تجزیہ نگار زید حامد نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ ہر سوشل میڈیا پرہنگامہ برپا ہو گیا ہے اور ہر پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہے۔
زید حامد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”ہماری قوم کی اکثریت شرمناک حد تک بے غیرت اور بے حس ہو چکی ہے۔ تقوے اور علم کا مصنوعی لبادہ اوڑھے، پورا میڈیا اور اشرافیہ ایک مجرم خاندان کے جرم میں شریک خاینہ کو قوم کیلئے مثالی رول ماڈل بنا رہا ہے۔ نہ اللہ کا خوف ہے، نہ پاک رسولﷺ کے فرمانوں کا پاس۔۔۔ تف ہے، تف ہے، تف ہے۔۔۔“