اوپو کا نیا موبائل فونf9اپنی نئی خصوصیات کے باعث پاکستانیوں میں مقبول ہو گیا

اوپو کا نیا موبائل فونf9اپنی نئی خصوصیات کے باعث پاکستانیوں میں مقبول ہو گیا
اوپو کا نیا موبائل فونf9اپنی نئی خصوصیات کے باعث پاکستانیوں میں مقبول ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )اوپو موبائل پاکستا ن پہلا برینڈ ہے جس کے موبائل فون ملک بھر میں بہت تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔اوپو کا نیا موبائل فونf9اپنی چارجنگ کی سپیڈ کی وجہ سے لوگوں میں مقبول ہو رہا ہے ،کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ موبائل فو ن 5منٹ کی چارجنگ سے دو گھنٹے تک کا ٹاک ٹائم دیتا ہے ۔اوپو کا یہ نیا ماڈل پاکستانی مارکیٹ میں 4gb اور 6gb کی دو ویری ایشنز میں دستیاب ہے ،4gbکی قیمت 39ہزار 999روپے ہے جبکہ6gb کا موبائل فون 44ہزار 999روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔
اوپو کا f9موبائل فون کی بیٹری 3500mAhووک چارجنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔موبائل کا فرنٹ کیمرہ 25میگا پگزل اے آئی پاورڈ ہے اور موبائل کی واٹر ڈراپ سکرین 6.3انچ ہے ۔موبائل فون کا بکس کھولنے کے بعد اس میں بہت ہی خوبصورت پیکنگ میں کوئیک سٹارٹ گائیڈ اور سیلیکون کیس موجود ہے ۔موبائل فون کے بائیں جانب والیوم بٹن اور سم ٹرے ہے جبکہ دائیں جانب پاور بٹن ہے ،موبائل کے نیچے کی جانب سپیکر اور چارجنگ پورٹ ہے ۔موبائل کے ساتھ 5.4ایمپیئر کا ووک فلیش چارجر ہے جبکہ بہترین ہینڈ فری بھی ساتھ موجود ہے ۔

ویڈیو دیکھیں