عراق میں ایرانی ایجنٹوں کی کسی بھی کارروائی کا جواب دیا جائے گا: وائٹ ہاوس 

عراق میں ایرانی ایجنٹوں کی کسی بھی کارروائی کا جواب دیا جائے گا: وائٹ ہاوس 
عراق میں ایرانی ایجنٹوں کی کسی بھی کارروائی کا جواب دیا جائے گا: وائٹ ہاوس 

  

واشنگٹن(آن لائن )امریکا نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ عراق میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے کسی بھی فوجی کارروائی سے باز رہے ورنہ امریکا ایران کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔

وائیٹ ہاؤس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق میں امریکی تنصیبات کو ایرانی ایجنٹو ں کے ہاتھوں نقصان پہنچا تو ایران کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔بیان میں امریکا نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ تہران نے عراق کے شہر بصرہ میں امریکی قونصل خانے اور بغداد میں سفارت خانے کے آڈیٹوریم پر اپنے حامیوں کو حملوں سے نہیں روکا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں ہم نے عراق میں کئی ایسے واقعات دیکھے جن میں لوگوں کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار کیا گیا۔ بصرہ میں امریکی قونصل خانے کو حملوں کانشانہ بنایا گیا اور بغداد میں امریکی سفارت خانے کی عمارت کونقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ ایران نے ان واقعات کی روک تھام کے لیے کچھ نہیں۔ عراق میں ایران کی طرف سے فراہم کردہ اسلحہ اور اس کے تربیت یافتہ عناصر امریکی تنصیبات پرحملوں میں ملوث ہیں۔

مزید : بین الاقوامی