کزن نے گھر چھوڑنے کے بہانے دوستوں سے مل کرخاتون کی عزت لوٹ لی

کزن نے گھر چھوڑنے کے بہانے دوستوں سے مل کرخاتون کی عزت لوٹ لی
کزن نے گھر چھوڑنے کے بہانے دوستوں سے مل کرخاتون کی عزت لوٹ لی

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مدھیہ پردیش میں کزن نے گھر چھوڑنے کے بہانے خاتون کو دوستوں کے ہمراہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع بالاگھاٹ کی رہائشی خاتون اپنے میکے سے سسرال جارہی تھی کہ راستہ میں اس کو کزن مل گیا جس نے اسے گھر چھوڑنے کے بہانے ویران جگہ پر لے گیا اور4دوستوں سے مل کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

مزید : بین الاقوامی