امریکا پاک بھارت مذاکرات کی حمایت کر ے گا: ایلس ویلز

12 ستمبر 2018 (18:16)

واشنگٹن(آن لائن ) امریکی سینئر سفارتی اہلکار ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ امریکا پاک بھارت تعلقات کی بہتری کے لیے نتیجہ خیز مذاکرات کی حمایت کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان نے امریکی سیکریٹری سٹیٹ ما ئیک پومپیو کے ذریعے مذاکرات کا کوئی پیغام ارسال کیا اور ان کی بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات میں یہ معاملہ اٹھایا گیا توایلس ویلز نے اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ امریکی سیکریٹری سٹیٹ نے گزشتہ ہفتے پاکستان اور بھارت کا دورہ کیا تھا جس میں پاکستان میں انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی۔ادھر نئی دہلی میں ان کی امریکی ملٹری چیف جنرل جوزف ڈنفرڈ کے ہمراہ بھارتی حکام سے دونوں ممالک کے 2،2 افراد پر مشتمل ملاقات ہوئی تھی۔خیال رہے کہ ان دونوں دوروں کا بظاہر آپس میں کوئی تعلق نہیں تھا تام بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ پاکستانی حکام نے مائیک پومپیو سے بھارت کو مذاکرات کے حوالے سے پیغام ارسال کرنے کی درخواست کی تھی۔تاہم امریکی عہدیدار ایلس ویلز کا ایسے کسی بھی پیغام کی تصدیق یا تردید کیے بغیر کہنا تھا کہ امریکا پاک بھارت مذاکرات کی حمایت کرے کا جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں