”عسکری خان کی حکومت کی کامیابی یا ناکامی کا بوجھ اس شخص پر ہے “تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے

”عسکری خان کی حکومت کی کامیابی یا ناکامی کا بوجھ اس شخص پر ہے “تجزیہ کار ...
”عسکری خان کی حکومت کی کامیابی یا ناکامی کا بوجھ اس شخص پر ہے “تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ سیدھی سادی بات یہ ہے کہ عوام خان کے لیے آسانیاں پیدا نہ ہوئیں اور عسکری خان نے معاشی مشکلات کو بڑھتے دیکھا تو یقین جان لیجئے حکومت کے پاﺅں اکھڑ جائیں گے ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سہیل وڑائچ نے اپنا کالم شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عوام خان نے توقعات اس قدر باندھ لی ہیں کہ سب کو پورا کرنا تو نا ممکن ہے ۔اپنے کالم میں انہوں نے کہا کہ عمران حکومت کی کامیابی یا ناکامی کا بوجھ وزیر خزانہ اسد عمر کے لمبے قد اور نا تواں کندھوں پر آن پڑا ہے ،اگر تو وہ ملک کو اقتصادی بھنور سے نکلنے کا راستہ دکھا پاتے ہیں تو واہ واہ ،عمران حکومت چل پڑے گی لیکن اگر وہ اس بوجھ سے دب کر کنفیوز رہتے ہیں ،فیصلہ نہیں کرپاتے یا پھر غیر ضروری تاخیر کرتے ہیں تو جان لیجئے گا کہ موجودہ حکومت اپنا امتحان پاس نہیں کر پائی ۔

مزید :

قومی -