”بے چارے چیف آف آرمی سٹاف کو اس وزیر کا گند صاف کرنا پڑ رہا ہے“ معروف صحافی نے یہ بات کیوں کہہ دی؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

12 ستمبر 2018 (18:22)

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے زور دیا کہ پاک، چین اقتصادی راہداری پاکستان کا اقتصادی مستقبل ہے اور اس کے تحفظ پر کبھی بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

حکومت پاکستان کے ٹوئٹر ہینڈل سے اس ملاقات کی تصویر اور تفصیلات شیئر کی گئیں تو پاکستانی خوش ہو گئے مگر معروف صحافی مشرف زیدی نے اس ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بے چارے آرمی چیف کو وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے صنعت و تجارت رزاق داؤد کا گند صاف کرنا پڑ رہا ہے۔

مشرف زیدی کا اشارہ رزاق داؤد کی جانب سے برطانوی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو کی جانب تھا جس کے بارے میں لکھا  گیا کہ مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے سی پیک پر چین سے بات چیت میں اپنی ذمہ داری بخوبی نہیں نبھائی، تیاری کے بغیر مذاکرات اور معاہدے کرنے سے چین کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا اور چینی کمپنیوں کو ٹیکس بریک اور دیگر مراعات دینے سے پاکستانی کمپنیاں نقصان میں ہیں۔ انہوں نے یہ خیال بھی ظاہر کیا کہ اپنے امور منظم کرنے تک ان معاہدوں پر فی الحال ایک سال کیلئے عملدرآمد روک دینا چاہیے اور سی پیک کی مدت کو مزید 5 سال کیلئے بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔

انٹرویو کی تفصیلات سامنے آئیں تو پاکستان میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا جس کے بعد عبدالرزاق داؤد نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ چین کے وزیرخارجہ کے دورے میں سٹریٹیجک تعاون جاری رکھنے پراتفاق ہوا جبکہ میرے بیان کوسیاق و سباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا۔

عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ دونوں ممالک میں سی پیک کے مستقبل سے متعلق مکمل یکسوئی ہے جبکہ چین کوآگاہ کیا گیا ہے کہ سی پیک ہماری قومی ترجیح ہے،چینی وزیرخارجہ نے دونوں ممالک کے مفادمیں سی پیک کی اہمیت پر زور دیا اور سی پیک منصوبوں کوپوراکرنے کے عزم کودہرایاگیا۔

مزیدخبریں