سعودی اداکارہ نے ٹی وی شو میں انتہائی شرمناک سین عکس بند کروادیا، دیکھ کر اس کے باپ نے سرعام اعلان کردیا کہ۔۔۔

سعودی اداکارہ نے ٹی وی شو میں انتہائی شرمناک سین عکس بند کروادیا، دیکھ کر اس ...
سعودی اداکارہ نے ٹی وی شو میں انتہائی شرمناک سین عکس بند کروادیا، دیکھ کر اس کے باپ نے سرعام اعلان کردیا کہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی ووڈ میں کام کرنے والی ایک سعودی اداکارہ نے ٹی وی سیریز کے لیے ایسا انتہائی شرمناک سین عکس بند کروا دیا کہ اس کے باپ کو سرعام اپنی شرمندگی کا اظہار کرنا پڑ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق 28سالہ دینا شہابی نامی اداکارہ نے یہ حیاسوز سین ٹی وی سیریز ’جیک ریان‘ کے لیے عکس بند کروایا، جس میں وہ ساتھی اداکار علی سلیمان کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر رہی ہوتی ہے۔ سین میں دینا شہابی کو برہنہ حالت میں دکھایا گیا ہے۔سیریز میں دینا اور علی سلیمان میاں بیوی کے کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ سین سیریز کی 31اگست کو نشرہونے والی قسط میں آن ایئر ہوا جو دینا کے باپ علی شہابی نے بھی دیکھ لیا۔


یہ منظردیکھنے کے بعد علی شہابی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شرمساری کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ”ایک باپ ہونے کے ناتے میں یہ سین عکس بند کروانے پر اپنی بیٹی دینا شہابی سے بہت مایوس ہوا ہوں۔ میں نے اس کی پرورش ایسی نہیں کی تھی۔ اس نے سین میں جو کیا وہ ہماری اقدار کے بالکل برعکس تھا۔ یہ عیاں ہے کہ ہالی ووڈ کے دباﺅ کی وجہ سے اس نے یہ سین کیا، کیونکہ وہ ایک نئی اداکارہ ہے، جس کا فائدہ اٹھایا گیا۔“واضح رہے کہ دینا شہابی سعودی عرب میں پیدا ہوئی۔ اس کی پرورش متحدہ عرب امارات میں ہوئی اور وہ 2007ءمیں امریکہ منتقل ہوئی جہاں اس نے نیویارک میں آرٹس کی تعلیم حاصل کی اور پھر ہالی ووڈ میں اداکاری شروع کر دی۔

مزید :

عرب دنیا -