ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہو گیا مگر کتنا؟ شہریوں کیلئے پریشان کن خبر آ گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بدھ کے روز کاروباری دن کے اختتام تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔
اس اضافے کے بعد سونے کی نئی قیمت 58 ہزار 650 روپے فی تولہ ہو گئی ہے اور 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے کے ساتھ 50 ہزار 283 روپے ہو گئی ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 800 روپے ریکارڈ کی گئی۔
کراچی، حید رآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ میں کاروباری دن کے آغاز پر فی تولہ سونے کی قیمت 58 ہزار 450 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 50 ہزار 111 روپے تھی۔
منگل کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک ساتھ دو ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے سبب بدھ کے روز مقامی سطح پر بھی خرید و فروخت میں نرخ بڑھ گئے۔گزشتہ روز عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت1194 ڈالر رہی جبکہ بدھ کے روز قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا۔