”چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بیٹے کو ٹیم میں شامل کرنے کے لیے اس شخص سے سفارش کی “تہلکہ خیز دعویٰ منظر عام پر آگیا ،پاکستانی کرکٹ میں ہنگامہ برپا ہو گیا

”چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بیٹے کو ٹیم میں شامل کرنے کے لیے اس شخص سے سفارش ...
”چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بیٹے کو ٹیم میں شامل کرنے کے لیے اس شخص سے سفارش کی “تہلکہ خیز دعویٰ منظر عام پر آگیا ،پاکستانی کرکٹ میں ہنگامہ برپا ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق کرکٹر عبدالقادر نے الزام عائد کیا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے بیٹے کو ٹیم میں شامل کرنے کے لیے باسط علی کو فون کیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق سکینڈل باہر آنے پر باسط علی اور انضمام الحق نے ایسے فون کال کی تردید کردی جبکہ خبر دینے والے کرکٹر عبدالقادر اپنی بات پر قائم ہیں۔سابق کپتان عبدالقادر کا دعویٰ ہے کہ انڈر 19 ایشا کپ میں بیٹے کے منتخب نہ ہونے پر انضمام الحق نے باسط علی سے فون پر شکوہ کیا۔ یہ بات عبدالقادر کو خود باسط علی نے بتائی۔دوسری جانب چیف سلیکٹر انضمام الحق اور جونیئر ٹیم چیف سلیکٹر باسط علی اس بات کی تردید کرتے ہیں۔

مزید : کھیل