بیگم کلثوم نواز جس طرح رخصت ہوئیں ،اس سے ایک قلق رہے گا :مجیب الرحمان شامی

12 ستمبر 2018 (19:22)

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)کہنہ مشق صحافی ، معروف دانشور اور سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز جس طریقے سے رخصت ہوئیں اس سے ایک قلق رہے گا اور یہ واقعہ تاریخ میں موضوع بحث بنا رہے گا ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز جس طریقے سے رخصت ہوئیں اس سے ایک قلق تو رہے گا ۔ یہ سیاست کے معاملات ہیں اور ان پر کیا کہا جا سکتاہے؟یہ ایسے واقعات ہیں جو تاریخ میں ڈسکس ہوتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز چاہتے تھے کہ جو ہونا تھا وہ ہوچکا اور اب اس حوالے سے حکومت سے کسی قسم کا رابطہ نہ کیا جائے لیکن شہباز شریف نے حکومت کودرخواست دی اور ان کاکہنا تھا کہ ان کی والدہ نواز شریف کے ساتھ اسی حالت میں کچھ دیر رہنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراءاسے حوالے سے مختلف بیانات دیتے رہے کہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں لیکن وہ اس سے بے خبر تھے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے کیا اقدامات ہورہے ہیں؟ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے فیصلہ کرچکی تھی اوریہ ایک اچھا فیصلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب قوانین کوتبدیل کرلینا چاہئے اور جیلوں میں بھی سہولیات فراہم کرنی چاہئے ۔

مزیدخبریں