A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

امریکا نے فلسطینی مشن بند کرنے کی تصدیق کر دی

امریکا نے فلسطینی مشن بند کرنے کی تصدیق کر دی

Sep 12, 2018 | 19:32:PM

واشنگٹن (آن لائن ) امریکا نے فلسطینی مشن بند کرنے کی تصدیق کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی دفتر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن میں قائم فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن کا دفتر بند کرنے کے احکامات دیئے جا رہے ہیں۔واشنگٹن میں دفتر خارجہ کی خاتون ترجمان ہیتھر نوئرٹ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پی ایل او کو ایسے اقدامات کے لیے دفتر بنانے کی اجازت دی گئی تھی جن کا مقصد اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان دیرپا اور مکمل امن قائم کرنا ہو تاہم پی ایل او اسرائیل کے ساتھ براہ راست اور با معنی مذاکرات کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کر رہی جس کی وجہ سے یہ مشن بند کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں