بیگم کلثوم نواز کی میت کب لاہور پہنچے گی جبکہ حسن اور حسین نواز آئیں گے یا نہیں؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

بیگم کلثوم نواز کی میت کب لاہور پہنچے گی جبکہ حسن اور حسین نواز آئیں گے یا ...
بیگم کلثوم نواز کی میت کب لاہور پہنچے گی جبکہ حسن اور حسین نواز آئیں گے یا نہیں؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان لانے کے انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں جسے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے پاکستان لایا جائے گا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کی پاکستان آمد سے متعلق حتمی فیصلہ کل ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کی رات 10 بج کر 15 منٹ پر اڑان بھرے گی اور جمعہ کی صبح 5 بج کر 55 منٹ پر لینڈ کرے گی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور اسما نواز میت لے کر لاہور پہنچیں گے جبکہ حسن اور حسین نواز کی پاکستان آمد سے متعلق حتمی فیصلہ کل ہو گا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔