سپریم کورٹ نے جماعت الدعوة کو فلاحی کام کر نے کی عبوری اجازت دے دی

سپریم کورٹ نے جماعت الدعوة کو فلاحی کام کر نے کی عبوری اجازت دے دی
سپریم کورٹ نے جماعت الدعوة کو فلاحی کام کر نے کی عبوری اجازت دے دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے جماعت الدعوة اور ان کی ذیلی جماعتوں کو فلاحی کام جاری رکھنے کی عبوری اجازت دے دی ہے۔

اب تک نیوز کے مطابق جماعت الدعوة اور ان کی ذیلی جماعتوں کو فلاحی کام جاری رکھنے کی عبوری اجازت کے معاملے پر سپریم کورٹ میں جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے وفاق کی اپیل مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا عبوری حکم برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اورجماعت الدعوة اور ان کی ذیلی جماعتوں کو فلاحی کام جاری رکھنے کی عبوری اجازت دے دی ہے،اس سے قبل 14 فروری کو وفاقی حکومت نے جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کے اثاثے ضبط کرنے کی منظوری دیتے ہوئے صوبائی حکومتوں کارروائی کے احکامات جاری کیے تھے۔

مزید : قومی