ادلب میں فوجی کارروائی صدی کے بدترین انسانی المیے کو جنم دے: اقوام متحدہ

ادلب میں فوجی کارروائی صدی کے بدترین انسانی المیے کو جنم دے: اقوام متحدہ
ادلب میں فوجی کارروائی صدی کے بدترین انسانی المیے کو جنم دے: اقوام متحدہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیو یارک (آن لائن) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق امور کے انچارج مارک لوکوک نے کہا ہے کہ باغیوں کے زیر قبضہ شامی صوبہ ادلب میں اگر بڑی فوجی کارروائی کی گئی تو اس کا نتیجہ اس صدی کے بدترین انسانی المیے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر ر ساں ادارے کے مطابق جنیوا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارک لوکوک نے بتایا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس معاملے سے نمٹنے کے دیگر طریقے تلاش کیے جائیں ورنہ یہ 21 ویں صدی میں انسانی جانوں کے سب سے بڑے نقصانکا سبب بن سکتا ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شامی فورسز اپنے اتحادیوں روس اور ایران کے ساتھ ادلب میں ایک بڑے فوجی آپریشن کی تیاری کر رہی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی