افریقہ سے کینیڈا جانے والا کنگال مہاجر صرف 5 ماہ میں ہی 30 کروڑ روپے کا مالک بن گیا، مگر کیسے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے قسمت ہو تو ایسی ہو

افریقہ سے کینیڈا جانے والا کنگال مہاجر صرف 5 ماہ میں ہی 30 کروڑ روپے کا مالک بن ...
افریقہ سے کینیڈا جانے والا کنگال مہاجر صرف 5 ماہ میں ہی 30 کروڑ روپے کا مالک بن گیا، مگر کیسے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے قسمت ہو تو ایسی ہو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا(نیوز ڈیسک)غربت اور پریشانیوں کے مارے پناہ گزین مدتوں سر چھپانے کی جگہ ڈھونڈتے پھرتے ہیں مگر افریقہ سے کینیڈا جانے والے ایک پناہ گزین کی تو دنوں میں ہی قسمت ایسی چمک گئی کہ دیکھ کر خود کینیڈا والے بھی رشک کر رہے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 28 سالہ مل ہیگ کا تعلق ابتدائی طور پر افریقہ سے ہے اور چند ماہ قبل وہ بالکل خالی ہاتھ کینیڈا پہنچا تھا ۔ اس نوجوان کی خوش قسمتی دیکھئے کہ محض پانچ ماہ کے عرصے میں اُس نے دو بار لاٹری جیتی ہے اور اس طرح اب وہ تقریباً 30 کروڑ روپے کا مالک بن چکا ہے۔
مل ہیگ نے اس ناقابل یقین کامیابی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”میں ابھی نوجوان ہوں اور میرے سامنے پوری زندگی پڑی ہے۔ میں بہت کچھ سوچ رہا ہوں لیکن اس رقم کا سب سے پہلا استعمال یہ ہوگا کہ میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کی کوشش کروں گا۔ یہاں پر بہت اچھے کالج اور یونیورسٹیاں ہیں لیکن ان کی فیس بہت زیادہ ہے۔ اب میرے لئے ممکن ہوجائے گا کہ میں تعلیم مکمل کرنے کا خواب پورا کرسکوں۔ میں اس میں سے کچھ رقم واپس اپنے خاندان کو بھیجوں گا تاکہ وہ بھی اپنے حالات بہتر کرسکیں۔“
مل ہیگ نے پہلی بار اپریل میں لاٹری جیتی جس سے اسے تقریباً 15 کروڑ روپے ملے اور اب ایک بار پھر وہ یہی لاٹری جیت گیا ہے جس سے اسے مزید 15 کروڑ روپے مل گئے ہیں۔ تعلیم مکمل کرنے کے علاوہ وہ اس رقم سے ایک پٹرول سٹیشن اور ورکشاپ بھی بنانا چاہتا ہے تاکہ اپنے ذاتی کاروبار کا دیرینہ خواب پور اکرسکے۔