ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے تاریخ کی سب سے بڑی خوشخبری آگئی، سائنسدانوں نے ناقابل یقین علاج دریافت کرلیا

ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے تاریخ کی سب سے بڑی خوشخبری آگئی، سائنسدانوں نے ...
ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے تاریخ کی سب سے بڑی خوشخبری آگئی، سائنسدانوں نے ناقابل یقین علاج دریافت کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ذیابیطس کے موذی مرض میں مبتلاءافراد کے لئے سب سے نازک مسئلہ انسولین کا ہی ہوتا ہے۔ جسم میں یہ ہارمون قدرتی طور پر پیدا ہونا بند ہو جاتا ہے اور مریض کوہر روز انجکشن کے ذریعے انسولین لگانی پڑتی ہے۔ ان مریضوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے کہ سائنسدان پہلی بار ایک ایسی دوا تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو ذیا بیطس کے مریضوں میں انسولین بنانے والے خلیات کو نئے سرے سے پیدا کرسکتی ہے، یعنی ان کے جسم میں بھی انسولین کی افزائش قدرتی طریقے سے ہو سکتی ہے۔
عام طور پر ذیا بیطس ٹائپ ون کے مریضوں میں سے تقریباً 90 فیصد میں انسولین پیدا کرنے والے خلیات کی تعداد 5فیصد سے بھی کم رہ جاتی ہے جس کے باعث ان کے جسم میں قدرتی طریقے سے انسولین پیدا نہیں ہوتی۔ انہیں یہ انسولین روزانہ انجکشن کی صورت میں لینا پڑتی ہے، اور اس میں غفلت یا بے احتیاطی بہت پریشانی کا سبب بنتی ہے۔ نئی دو اکے تجربات کارڈف اور ویل یونیورسٹی ہیلتھ بورڈ کے زیر اہتمام جاری ہیں اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ابتدائی نتائج کافی حوصلہ افزا ہیں۔
ہارمون انسولین قدرتی طریقے سے نہ بننے کی وجہ سے ذیا بیطس کے مریضوں کے جسم میں بلڈ گلوکوز کا لیول بہت زیادہ ہوجاتا ہے جسے کنٹرول نہ کیا جائے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ نئی دوا کی مدد سے ان مریضوں کے لئے ممکن ہوگا کہ وہ انسولین کے انجکشن لگائے بغیر ایک صحت مند زندگی گزارسکیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -