قیادت کے ساتھ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کروں گا :فیاض الحسن چوہان

قیادت کے ساتھ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کروں گا :فیاض الحسن ...
قیادت کے ساتھ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کروں گا :فیاض الحسن چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات فیا ض الحسن چوہان نے کہاہے کہ میں دیگر قیادت کے ساتھ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کروں گا ، تدفین تک نواز شریف پیرول پر رہا رہیں گے ۔

دنیا نیوز کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ کلثوم نواز کی تدفین تک نوازشریف پیرول پر رہارہیں گے اور اس حوالے سے اصولی فیصلہ ہوچکاہے ۔ انہوں نے کہا کہ رولز کے مطابق سیکرٹری داخلہ قیدی کو 12گھنٹے کیلئے رہا کرسکتاہے اور اس سے زیادہ کی منظوری کابینہ دے سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے سمیت دیگر قیادت بیگم کلثو م نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک عام قیدی کو بھی پیرول پر رہا کیا جاتا ہے ۔

مزید :

قومی -