”حکومت نے ہماری یہ بات ماننے سے انکار کر دیا ہے اور۔۔۔” خواجہ سعد رفیق نے حکومت پر بڑا الزام عائد کر دیا، جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

”حکومت نے ہماری یہ بات ماننے سے انکار کر دیا ہے اور۔۔۔” خواجہ سعد رفیق نے ...
”حکومت نے ہماری یہ بات ماننے سے انکار کر دیا ہے اور۔۔۔” خواجہ سعد رفیق نے حکومت پر بڑا الزام عائد کر دیا، جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان لانے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ ان کی تجہیز و تکفین کے انتظامات بھی مکمل ہیں اور اب میت پاکستان پہنچنے کا انتظار ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی میت جمعہ کی صبح پاکستان پہنچے گی تاہم ایسے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وفاقی حکومت پر ایسا الزام عائد کر دیا ہے کہ جان کر ہی آپ حیران پریشان رہ جائیں گے۔
خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”مسلم لیگ (ن) اور ایم ایم اے نے حکومت اور سپیکر سے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس جمعہ کی بجائے پیر کوبلوانے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ہم بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں مصروف ہیں اس لئے نہیں آ سکتے۔ خورشید شاہ نے بھی ہمارے مطالبے کی حمایت کی ہے مگر حکومت کا موقف ہے کہ اجلاس آگے نہیں ہو سکتا۔ انتقام اور بغض میں ڈوبے حکمرانو!!! کچھ تو شرم کرو۔“