دیامیر بھاشاڈیم کی تعمیر کا اہم مرحلہ شروع ہو گیا ،پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

دیامیر بھاشاڈیم کی تعمیر کا اہم مرحلہ شروع ہو گیا ،پاکستانیوں کے لیے بڑی ...
دیامیر بھاشاڈیم کی تعمیر کا اہم مرحلہ شروع ہو گیا ،پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کےلئے چیف جسٹس نے فنڈ قائم کیا تو وزیراعظم عمران خان نے بھی اس اہم کام کے لیے فنڈ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قوم سے بھر پور ادا کرنے کی اپیل کی جس کے بعد سے غیر ملکی پاکستانیوں سمیت تمام افراد اس فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔اب دیا مر بھاشا ڈیم کا پری کوالیفکیشن مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے ،ملکی و بین الاقوامی کمپنیوں نے بڈز جمع کرادیں۔ترجمان واپڈا کے مطابق 5 جوائنٹ وینچرز نے دیا میربھاشا ڈیم کی تعمیر کےلئے پری کوالیفکیشن بڈز جمع کرائیں ہیں۔ترجمان کے مطابق ملکی و بین الاقوامی کمپنیوں کی طرف سے جمع کرائی گئی ان پری کوالیفکیشن بڈز کی جانچ پڑتال قواعد کے تحت کی جائے گی۔دیامیر بھاشا اور مہمندڈیمز کےلئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے فنڈز قائم کرنے کا اعلان کیا تھا ، بعد ازاں وزیراعظم نے اس میں پرائم منسٹر بھی شامل کردیا تھا اور ساتھ ہی دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے ڈیمز فنڈز کےلئے تعاون کی اپیل کی تھی۔

مزید :

قومی -