فلم” لوراتری“ میں فرقہ وارانہ ماحول بنانے کا الزام،عدالت نے سلمان خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

فلم” لوراتری“ میں فرقہ وارانہ ماحول بنانے کا الزام،عدالت نے سلمان خان کے ...
فلم” لوراتری“ میں فرقہ وارانہ ماحول بنانے کا الزام،عدالت نے سلمان خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ایک مرتبہ پھر سے مشکلوں میں گھرتے نظر آ رہے ہیں، ان کے خلاف بہار کی ایک عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے خلاف مقدمہ تھانہ مٹھنا پور میںدرج ہوگا، کیس کا تعلقان کے پروڈکشن ہاو¿س کی فلم لو راتری سے ہے، جس بنیاد پر سلمان خان کے خلاف وکیل سدھیر اوجھا نے کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا،سلمان خان کی پرودکشن کمپنی کی فلم لو راتری کے حوالے سے سلمان سمیت 76 دیگر لوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے، لو راتری کی ٹیم پر فرقہ وارانہ ماحول بنانے کا الزام ہے۔

مزید : بین الاقوامی