اسلام آباد:ن لیگ کی درخواست پرپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4روز کیلئے موخر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ن لیگ کی درخواست پرپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4روز کیلئے موخرکر دیا گیا ہے ۔
دنیا نیوز کے مطابق ن لیگ نے کلثوم نوازکے انتقال کے باعث اجلاس موخرکرنےکی درخواست کی تھی،جس پرپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4روز کیلئے موخرکر دیا گیا ہے ،پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس کل ہوناتھا، اب پیرکوہو گا ، مشترکہ اجلاس سے نومنتخب صدر عارف علوی خطاب کریں گے۔