A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

آئی ایس آئی دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسیز میں شمار ہوتی ہے:وزیراعظم عمران خان

آئی ایس آئی دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسیز میں شمار ہوتی ہے:وزیراعظم عمران خان

Sep 12, 2018 | 20:49:PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم عمران خان نےکہا ہے کہ آئی ایس آئی دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسیز میں شمار ہوتی ہے جو ہماری پہلی دفاعی لائن ہے,آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے  دوران  چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل  نوید مختار کی وزیر اعظم اور کابینہ اراکین کو 8گھنٹے کی بریفنگ۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراءکے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار نے ان کا استقبال کیا ۔آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی اور اس دوران انہیں 8گھنٹے  کی طویل بریفنگ دی گئی اور ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجر سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایس آئی دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسیز میں شمار ہوتی ہے جو ہماری پہلی دفاعی لائن ہے،حکومت اور عوام مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ  کھڑے ہیں اور ان اداروں کی بے مثال کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔وزیراعظم نے قومی سلامتی اور دہشت گردی کیخلاف جاری کوششوں پر آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا۔ دوسری جانب آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے ان کا استقبال کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو سٹریٹجک انٹیلی جنس اورنیشنل سیکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر دورے کے موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء میں وزیر دفاع پرویزخٹک، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی بھی شریک تھے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراءکے ہمراہ جی ایچ کیو کا بھی دورہ کیا تھا جہاں انہیں 8طویل بریفنگ دی گئی تھی ۔

 

مزیدخبریں