کلثوم نواز کی بیماری کے تمسخر نے سیاست میں زہر گھول دیا :خرم دستگیر

کلثوم نواز کی بیماری کے تمسخر نے سیاست میں زہر گھول دیا :خرم دستگیر
کلثوم نواز کی بیماری کے تمسخر نے سیاست میں زہر گھول دیا :خرم دستگیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہاہے کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری کا جس طرح تمسخر اڑایا گیا اس نے ہماری سیاست میں زہر گھول دیا ، سیاست ہوتی رہے گی ،ہم کو کوشش کرنی چاہئے کہ نوازشریف کوغم بانٹنے کا موقع دیا جائے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے پرویز مشرف کے خلاف جہاد کیا اور بطور خاتون اول انہوں نے متانت اور باوقار وقت گزارہ ۔ ان کے منہ سے کبھی اپنے مخالفین کے لئے بھی کبھی سخت الفاظ نہیں نکلے ۔ ان کی بیماری کا جس طرح تمسخر اڑایا گیا ،اس نے ہماری سیاست میں زہر گھول دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک نوازشریف پیرول پر ہیں اور ان کے گھر کوسب جیل نہیں قراردیا گیا ۔ میر ی نواز شریف سے ملاقات نہیں ہوسکی لیکن ان کی طبیعت اس وقت خراب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ان کو موقع دیں کہ وہ اپنا غم بانٹ لیں ۔اس کے بعد سیاست ہوتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو جس طرح سزا دی گئی اس سے انصاف کابہت بڑا قتل ہواہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی سماعت میں صاف کہہ دیا گیاہے کہ کوئی ایسی دستاویز نہیں کہ جو ایون فیلڈاپارٹمنٹس کو نوازشر یف کی ملکیت ثابت کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے نواز شریف کو سزاءدینی تھی جو دیدی گئی ۔ اس فیصلے میں نوازشریف کے ساتھ انصاف نہیں ہوا ۔

مزید :

قومی -