دبئی:سوئمنگ پول میں نہاتی خاتون سے چھیڑ چھاڑ پر بھارتی شہری گرفتار

دبئی:سوئمنگ پول میں نہاتی خاتون سے چھیڑ چھاڑ پر بھارتی شہری گرفتار
دبئی:سوئمنگ پول میں نہاتی خاتون سے چھیڑ چھاڑ پر بھارتی شہری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی( آن لائن ) متحدہ عرب امارات میں سوئمنگ پول میں نہاتی خاتون سے چھیڑ چھاڑ پر پولیس نے بھارتی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 27 سالہ نوجوان کو جو پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور ہے کو پولیس نے خاتون کی شکایت پر گرفتار کر لیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ جب وہ سوئمنگ پول میں تیراکی سے لطف اندوز ہو رہی تھی تو ملزم اچانک اْس کے پاس آیا، اور چھڑ چھاڑ شروع کر دی ۔خاتون اْس کی اس حرکت پر حیران ہو گئی اور اْسے گھْور کر دیکھا مگر بھارتی نوجوان اپنی حرکت پر شرمسار ہونے کی بجائے ڈھٹائی سے مسکرا تا رہا۔ جس پر خاتون نے ملزم کے خلاف ساحلی پولیس سٹیشن پر شکایت درج کرا دی۔ عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ وہ شکایت ملنے پر موقع پر پہنچے تو وہاں خاتون کے والدین اور ایک لائف گارڈ بھی موجود تھا۔

مزید :

عرب دنیا -