ناراض بیوی سے صلح نہ ہونے پر رکشہ ڈرائیورنےسسرالیوں پر تیزاب پھینک دیا

12 ستمبر 2018 (21:06)

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جلو موڑ کے قریب ناراض بیوی سے صلح نہ ہونے پر شوہر نے بھرے بازار میں بیوی اور سسرالیوں پرتیزاب پھینک دیاجس سے بیوی، بیٹی، ساس، سالی اور دوبچے جھلس گئے، زخمیوں کو میوہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی ایس پی میوہسپتال پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق شفا قت نامی رکشہ ڈرائیور نے روٹھی بیوی کو منانے کی ناکام کوششوں کے بعد مناواں کے علاقے جلو موڑ کے قریب رکشے میں اپنی ساس کو دیکھ کر رکشہ روکا اور تمام افراد پر تیزاب پھینک کر جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا،تیز اب گردی کے نتیجے میں 5سالہ سحر بانو ، 14سالہ غلام مرتضیٰ، 18سالہ نرما شہزادی ، 40سالہ رانی بی بی ، 20سالہ افشاں بی بی اور 1سالہ علیزہ جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی آئی جی آپریشنز زشہزاد اکبر اور ڈی ایس پی مناواں ہسپتال پہنچ گئے ۔اس موقع پر ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا بعد ازاں پولیس نے خاتون کی مدعیت میں اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔

مزیدخبریں