9/11 حملوں کی 17ویں برسی پر القاعدہ کے رہنما ایمن الزواہری نے تہلکہ خیز پیغام جاری کردیا، امریکہ میں کھلبلی مچادی کیونکہ۔۔۔
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) نائن الیون دہشتگردی کی 17 ویں برسی کے موقع پر جب امریکی قوم اس بھیانک واقعے کو یاد کر رہی ہے جو بیک وقت ہزاروں افراد کی جان لے گیا،تو عین اس وقت شدت پسند تنظیم القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے نئے حملوں کا اعلان کر کے پورے امریکا میں کھلبلی مچا دی ہے۔
القاعدہ کی جانب سے نصف گھنٹے کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ایمن الظواہری نے دنیا بھر میں اور خصوصاً امریکہ میں موجود اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد حملوں کا آغاز کر دیں۔ انہوں نے خاص طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی سفارتخانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا جواب دینے کے لئے امریکا پر دہشت گردی کے حملے کئے جائیں۔ ایمن الظواہری نے اس ویڈیو میں امریکہ کو مسلمانوں کو اول نمبر دشمن قرار دیا ہے اور اس کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔