روزانہ اپنے چہرے پر برف ملنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جواب جان کر آپ اسے اپنی عادت بنا لیں گے

روزانہ اپنے چہرے پر برف ملنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جواب جان کر آپ اسے اپنی ...
روزانہ اپنے چہرے پر برف ملنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جواب جان کر آپ اسے اپنی عادت بنا لیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(نیوز ڈیسک)موسم گرما میں برف ٹھنڈک حاصل کرنے کا عمدہ ذریعہ ہے لیکن یہ اس کا واحد استعمال نہیں۔ آپ اسے ٹھنڈک حاصل کرنے کے ساتھ اپنے حسن کو نکھارنے کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ برف کے ایک ٹکڑے کو اپنی جلد پر لگانے سے آپ حیرتناک نتائج حاصل کرسکتے ہیں، مگر یہ احتیاط کریں کہ برف کو جلد پر براہ راست رکھنے کی بجائے کسی صاف کپڑے میں لپیٹ کر جلد پر رکھیں۔ 
بیوٹی ایکسپرٹ اور شہناز حسین گروپ کی چیئرپرسن اور منیجنگ ڈائریکٹر شہناز حسین اس حوالے سے بتاتی ہیں کہ برف کے ٹکڑے کو جلد پر لگانے سے جلد تروتازہ ہوجاتی ہے اور اس کی چمک دمک میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اسے چند سیکنڈ کے لئے جلد پر ایک جگہ رکھیں اور پھر دوسری جگہ منتقل کر دیں۔ 
اس سے ناصرف آپ کی جلد کی تازگی اور چمک میں اضافہ ہو گا بلکہ اس پر نکلنے والے دانوں سے بھی نجات مل سکتی ہے۔ اگر جلد پر سوجن یا سوزش ہو یا کسی وجہ سے درد محسوس ہورہا ہو تو اس میں بھی کمی ہوجائے گی۔ اور اگر آپ اپنی آنکھوں کو پرسکون کرنا چاہیں تو اسی طرح برف کا ایک ٹکڑا صاف کپڑے میں لپیٹ کر آنکھوں پر رکھ سکتے ہیں۔ آنکھوں پر برف کو زیادہ دیر تک نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ ان کے نیچے کی جلد بہت نازک ہوتی ہے اور زیادہ دیر تک یا براہ راست برف رکھنے سے اسے نقصان پہنچ سکتا ہے۔