A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

نو بیاہتا دلہن فیس بک سے ویزا خرید کر دبئی پہنچ گئی، لیکن پھر کیا ہوا؟ وہ بات جو دبئی جانے والے ہر شخص کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

نو بیاہتا دلہن فیس بک سے ویزا خرید کر دبئی پہنچ گئی، لیکن پھر کیا ہوا؟ وہ بات جو دبئی جانے والے ہر شخص کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

Sep 12, 2018 | 21:18:PM

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)بیرون ملک جانے کی جلدی میں بعض اوقات لوگ ایسی غلطی کر بیٹھتے ہیں کہ جو عمر بھر کا پچھتاوا بن جاتی ہے۔ خوش قسمتی سے جیل جانے سے بچ بھی جائیں تو مالی نقصان اتنا ہو جاتا ہے کہ انسان ایک مدت تک سنبھل نہیں پاتا۔ ویزے کے ضمن میں جعلسازی پہلی بھی کی جاتی تھی مگر آج کل تو سوشل میڈیا کے ذریعے جعلسازوں نے ایسے ایسے جال بچھا دئیے ہیں کہ اچھے بھلے لوگ ان کی مکاری کا نشانہ بن جاتے ہیں ۔ 

بدقسمتی کا ایک ایسا ہی واقعہ ایک نوبیاہتا دلہن کے ساتھ پیش آ گیا جو اپنے شوہر کے پاس متحدہ عرب امارات پہنچی تو پتا چلا کہ اُس کے پاس موجود ویزہ جعلی تھا، اور بیچاری کو وہیں سے واپس کر دیا گیا۔ عرب ملک سے تعلق رکھنے والی اس دلہن کے لئے اس کے شوہر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے ذریعے متحدہ عرب امارات کا ویزا خریدا تھا۔ عرب شہری نے اس ویزے کے لئے فیس بک پیج کے ایڈمن کو چارہزار درہم ادا کئے تھے، اور بقیہ تین ہزار کی ادائیگی بعد میں کرنا طے پائی تھی۔ 

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ’’میں نے فیس بک پر متحدہ عرب امارات کے ویزے کا اشتہار دیکھ کر رابطہ کیا تھا اور اپنی دلہن کے لئے ویزا خریدا تھا۔ فیس بک پیج سے رابطہ کرنے پر مجھے ایک شخص کی کال موصول ہوئی جس نے خود کو سرکاری افسر بتایا۔ اس کی دی گئی معلومات کے مطابق میں نے اپنی اہلیہ کی دستاویزات اسے بھیجیں اور کل 7ہزار فیس میں سے 4ہزار پیشگی ادا کئے۔‘‘ 

فیس بک کے ذریعے خریدا گیا ویزا لے کر جب دلہن متحدہ عرب امارات پہنچی تو ائیرپورٹ پر اُسے بتایا گیا کہ ویزا جعلی تھا اور وہیں سے اسے واپس بھیج دیا گیا۔ اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کیس پر ایکشن لیتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جو امارات میں ہی مقیم تھے۔ملزمان کا ایک ساتھی بیرون ملک مقیم ہے اور وہی جعلی ویزوں کی فروخت کے لئے فیس بک پیج چلارہا تھا۔

مزیدخبریں