A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

پولیس نے تلاشی لی تو خاتون کے پرس سے کوکین نکل آئی، لیکن یہ اس کے پرس میں کیسے پہنچی؟ خاتون کا جواب جان کر ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگیا

پولیس نے تلاشی لی تو خاتون کے پرس سے کوکین نکل آئی، لیکن یہ اس کے پرس میں کیسے پہنچی؟ خاتون کا جواب جان کر ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگیا

Sep 12, 2018 | 21:20:PM

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ویسے تو ہمارے ہاں بھی پولیس کسی نشئی کو پکڑ لے تو وہ جان چھڑانے کے لئے حیران کر دینے والے بہانے بناتا ہے مگر امریکا میں جب پولیس نے ایک خاتون سے منشیات برآمد کیں تو اُس نے ایک ایسی کہانی سنا دی کہ شاید دنیا کے کسی ملک کی پولیس نے آج تک ایسی کہانی نہیں سنی ہو گی۔ 

ویسٹ پام ٹی وی کے مطابق کنیسیا پوسی نامی خاتون کی گاڑی کو پولیس نے فورٹ پیئرس کے علاقے میں روکا تھا۔ منشیات کی بُو آنے پر تلاشی لی گئی تو کنیسیا کے پرس سے کوکین اور چرس کی پڑیاں برآمد ہو گئیں۔ یہ منشیات کنیسیا کے پرس میں تھی اور پرس اس نے اپنی گود میں رکھا ہوا تھا، لیکن آپ اس کا یہ مطلب نہ لیجئے کہ یہ منشیات اُسی کی تھی۔ 

جی ہاں، جب پولیس اہلکاروں نے کنیسیا سے منشیات کے بارے میں پوچھا تو اُس نے بے پناہ حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’یہ کہاں سے آ گئی؟‘‘ اور پھر اُس نے خود ہی اندازہ لگایا اور کہنے لگی ’’آج ہوا بہت تیز چل رہی ہے۔غالباً یہ باہر سے ہوا میں اڑتی ہوئی آئی اور میرے پرس میں گرگئی۔‘‘ 

اب آپ اس جواب کو معصومانہ کہہ لیں یا احمقانہ، بہرحال پولیس نے اسے غیر تسلی بخش قرار دیا اور کنسیا کو حراست میں لے لیا۔ اب اُس کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔

مزیدخبریں