مسلم لیگ ن کے ’’باغی ‘‘ زعیم قادری ایک بار پھر خم ٹھونک کر میدان میں آگئے ،ایسا دعویٰ کر دیا کہ شہباز شریف کے ساتھ تحریک انصاف کی قیادت بھی پریشان ہو جائے گی

مسلم لیگ ن کے ’’باغی ‘‘ زعیم قادری ایک بار پھر خم ٹھونک کر میدان میں آگئے ...
مسلم لیگ ن کے ’’باغی ‘‘ زعیم قادری ایک بار پھر خم ٹھونک کر میدان میں آگئے ،ایسا دعویٰ کر دیا کہ شہباز شریف کے ساتھ تحریک انصاف کی قیادت بھی پریشان ہو جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما سید  زعیم قادری نے دعویٰ کیاہے کہ عام انتخابات کے دوران لاہور میں مسلم لیگ ن کے حق میں دھاندلی کی گئی اور تین سے چار نشستیں ادھر ادھر کی گئیں،ضمنی الیکشن میں بھی یہی کچھ ہواتو ن لیگ پھر جیت جائے گی ۔

نجی ٹی وی چینل ’’سماءنیوز‘‘  کے پروگرام ”کھرا سچ“ میں گفتگو کرتے ہوئے  سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ دنیا کے ممالک میں سب سے اہم وزارت ماحولیات کی ہوتی ہے ،پیپلز پارٹی کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ محدود ہو کر رہ گئی ہے ،اب وہ سندھ کارڈ کھیلتے ہوئے سندھ کے عوام کو یہ بتانا چاہ رہی ہے کہ آپ کا پانی چوری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی بھاشا ڈیم کی حمایت کررہے ہیں اور کسی ایک نے بھی اس کی مخالفت نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ کیا چیف جسٹس کا فرض نہیں کہ اس ملک کے عوام کو ایک قوم بنانے کی بات کریں ؟ اگر ان کے اقدامات سے لوگ اکٹھے ہوگئے ہیں تو کیایہ سیاست ہے ؟۔ انہوں نے کہا کہ پانی قوم کا بنیادی حق ہے اور چیف جسٹس نے جوکوشش کی ہے ہمیں تو اس کے لئے کپڑے بیچ کر کھڑے ہوجانا چاہئے اور پانچ سال کی بجائے ڈیم کو ساڑھے تین سال میں بنانے کیلئے کوشش کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جو ٹھیک کام کرے گی میں اس کے ساتھ ہوں،لاہور میں مسلم لیگ ن کے حق میں دھاندلی ہوئی ہے اور تین چار سیٹیں ادھر ادھر ہوئی ہیں،اگر ضمنی الیکشن میں بھی یہی کچھ ہوا تو مسلم لیگ ن لاہور میں ضمنی الیکشن دوبارہ جیت جائے گی۔

مزید :

قومی -