امریکی حکومت کا پاگل پن بڑھتا جا رہا ہے: ایران 

امریکی حکومت کا پاگل پن بڑھتا جا رہا ہے: ایران 
امریکی حکومت کا پاگل پن بڑھتا جا رہا ہے: ایران 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران ( آن لائن ) ایران نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کا پاگل پن بڑھتا جا رہا ہے لہذا بین الاقوامی برادری امریکا کو راہ راست پر لانے کے لیے کردار ادا کرے۔
غیرملکی میڈیا کے مطا بق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ امریکا ایران کے بعد اب عالمی فوجداری عدالت پر بھی پابندیاں لگانے کی دھمکیاں دینے لگا ہے، عالمی برادری کو چاہیے کہ امریکی حکومت کو سمجھائے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر یحیٰی رحیم صفوی کا کہنا ہے کہ اگر ایران کو جارحیت کا نشانہ بنایا گیا تو وہ صرف زمینی، فضائی اور بحری راستوں سے سرحد کے باہر جواب دینے پر اکتفا نہیں کرے گا بلکہ سمندر پار حملے بھی کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر کے مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے عالمی فوجداری عدالت کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ججوں کی گرفتاری سمیت سخت پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ امریکی مشیر جان بولٹن کا کہنا تھا کہ اگر عالمی فوجداری عدالت امریکی، اسرائیلی یا اتحادی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے گی تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔