سیاست میں برائی کلچر بن چکا ،وزیر اعظم کے سامنے ہاتھ باند ھ کر کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں پڑتی :فیصل واڈا

سیاست میں برائی کلچر بن چکا ،وزیر اعظم کے سامنے ہاتھ باند ھ کر کھڑے ہونے کی ...
سیاست میں برائی کلچر بن چکا ،وزیر اعظم کے سامنے ہاتھ باند ھ کر کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں پڑتی :فیصل واڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما فیصلہ واڈا نے کہاہے کہ سیاست میں برائی کرنا ہمارا کلچر بن چکاہے ، ہم نے حکومت اپنے لئے نہیں عوام کیلئے کرنی ہے ، وزیر اعظم کے سامنے ٹائی لگا کر ہاتھ باندھ کرکھڑے ہونے کی ضرورت نہیں پڑتی ۔

سماءنیوز کے پروگرام ”کھرا سچ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ پاکستانی زندہ قوم ہیں لیکن جب حکمران عوام سے قطع تعلق کرکے حکومت چلاتے ہیں تو پھر عوام کے پاس آپشن کوئی نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ جب نوکر مالک بن جائے اور مالک نوکر بن جائے تو پھر مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کہتے ہیں کہ ہم نے بھاشا ڈیم کے لئے زمین لی تھی، ہم ان کو کریڈٹ دیتے لیکن اب ہمار ے ساتھ آئیں اور ڈیم بنانے میں ہماری مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت نمبر بنانے کیلئے نہیں کرنی بلکہ عوام کیلئے کرنی ہے ۔ لوگ کسی کی اچھائی نہیں کرتے بلکہ برائی کرنا ہمارا کلچر بن چکاہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کریڈٹ دینا چاہئے کہ جنہوں نے ہماری تربیت اس طرح کی ہے کہ ہمیں اپنے وزیر اعظم کے سامنے ٹائی لگا کر اور ہاتھ باندھ کر کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں پڑتی ۔

مزید :

قومی -