کالا جادوپورے خاندان کی جان لے گیا،ماں، بیٹی،باپ کی لاشیں برآمد
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گجرات کے علاقہ احمد آباد میں کالے جادو کے سبب ایک خاندان کے تین لوگوں نے جان دے دی، اطلاعات کے مطابق احمدآباد میں کنال ترویدی ان کی بیوی کویتا اور بیٹی کی لاش ملی ہے جبکہ کنال کی ماں بے ہوشی کی حالت میں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنال ترویدی اپنے اہل خانہ کے ساتھ نروڑا کے علاقہ اونی اسکائی میں کرائے کے فلیٹ میں رہتا تھا،گھر کے سربراہ 45 سالہ کنال نے خود کو پھانسی لگائی تھی جبکہ ان کی بیوی کویتا اور 16 سالہ بیٹی شرین کی لاش گھر میں ملی ہیں،بتایا جارہا ہے کہ کنال کی ماں پر اس کا اثر زیادہ نہیں ہوا، فی الحال وہ ہسپتال میں داخل ہے, پولیس کے مطابق24 گھنٹے سے ان کا گھر بند تھا، ان کے رشتہ دار انہیں فون کررہے تھےلیکن کوئی فون پرجواب نہیں دے رہا تھا، ان کے رشتے داراور خاندان کے دیگرلوگ پولیس کو لے کروہاں پہنچے توکمرے میں داخل ہوتے ہی سب کے ہوش اڑ گئے، اندر کنال پھانسی سے لٹکا ہو اتھا جبکہاس کی بیوی فرش پراوربیٹی بسترپرمردہ پڑی تھی،پولیس کوتفتیش کے دوران ان کے کمرے سے ایک سوسائڈ نوٹ بھی ملا ہے، جس میں لکھا ہے ”ممی آپ مجھے کبھی بھی سمجھ نہیں پائیں، میں نے کئی باراس کالے جادو کے بارے میں بتایا تھا، لیکن آپ نے کبھی اسے مانا نہیں اورشراب بھی اس کی وجہ بتائی ہےسوسائڈ نوٹ میں یہ بھی لکھا کہ وہ کبھی بھی خود کشی نہیں کرسکتے، لیکن کالے جادو کی طاقت کی وجہ سے خود کشی کررہے ہیں۔