ایران کے شہر مشہد میں معروف بحرینی عالم دین پرنامعلوم افراد کا حملہ
منامہ (این این آئی)بحرین کے ایک معروف عالم دین شیخ حسن التوبلانی پر ایران کے شہر مشہد میں 2مرتبہ حملہ کیا گیا ۔ان پر پہلے 4 افراد اور پھر 6نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے ۔
بحرین کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں انھوں نے بتایا کہ میں دوسرے بحرینی علماء کے ساتھ مزار کے باہر پیدل چل رہا تھا ۔اچانک 4 افراد نمودار ہوئے اور انھوں نے میری توہین شروع کردی ، اس زبانی حملے کے بعد میں اس جگہ سے چلا گیا لیکن جب اپنے سفر کے آخری روز میں مشہد گیا تو اس مرتبہ 6افراد نے مجھ پر حملہ کردیا۔ان کی ضربوں کی تاب نہ لا کر میں زمین پر گر گیا۔پھر پولیس نے انھیں تحقیقات کے لیے گرفتار کر لیا اور ان سے ایرا ن آنے اور بحرین سے تعلق کے بارے میں پوچھ تاچھ شروع کردی ہے۔