عامر خان نے 21 سال کی عمر میں جس لڑکی سے شادی کی تھی ، اب وہ کیسی نظر آتی ہے؟

عامر خان نے 21 سال کی عمر میں جس لڑکی سے شادی کی تھی ، اب وہ کیسی نظر آتی ہے؟
عامر خان نے 21 سال کی عمر میں جس لڑکی سے شادی کی تھی ، اب وہ کیسی نظر آتی ہے؟

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وقت کے ساتھ ہر انسان کے طور طریقے اور چہرہ بدل جاتا کسی کا کم تو کسی کا زیادہ اور کسی کا اتنا زیادہ کہ ان کو پہچان پانا بہت مشکل ہو جاتا ہے،عامر خان اور رینا دتہ کی لو اسٹوری کا ایک زمانے میں خوب چرچا  رہا, کہا جاتا ہے کہ رینا دتہ مسٹر خان کا پہلا پیار تھی،یہاں تک کہ عامرخان نے 21 سال کے ہوتے ہی 1986 میں رینا دتہ سے شادی کر لی تھی، حالانکہ اس شادی کے کچھ سالوں بعد ہی دونوں نے اپنی راہیں الگ کر لیں تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 1986 میں 21 سال کے عامر خان نے اپنے بچپن کی محبت رینا دتہ سے شادی کی تھی، رینا اس وقت صرف 20 سال کی تھی،عامر اور رینا کی یہ لومیرج تقریبا 15 سال تک چلی،واضح رہے کی اس شادی سے عامر خان کے دو بچے جنید اور ایراہیں،سال 2002 میں عامر اور رینا کے درمیان طلاق ہو گئی،جس کے بعد عامر نے کرن راو سے شادی کر لی لیکن ابھی بھی عامر کے رینا کے ساتھ تعلقات ہیں،یہ تصویر اسی سال جنوری میں پانی فاونڈیشن کی پریس کانفرنس کے دوران کی ہے۔ جب عامر کی اہلیہ کرن راو ان کی پہلی بیوی رینا ستہ کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

رینا کو اکثر عامر کی فلموں کے پروگراموں میں دیکھا جاتا ہے۔ گزرے سال رینا دتہ کی کچھ تصویریں سامنے آئیں جن کو دیکھ کر لگا کہ وہ کتنی بدل گئی ہیں، رینا دتہ اور عامر خان کی بات چیت ابھی بھی ہے، سال 2017 مئی میں عامر خان کی پہلی اہلیہ رینا دتہ ممبئی کے علاقےپالی ہل میں کھینچی گئی فوٹو میڈیا میں سرخیوں میں رہی ہے۔

مزید : تفریح