”اپنی اپنی تحریک چلاﺅ “، چودھری منظور نے اپوزیشن کو پیپلزپارٹی کا فیصلہ سنادیا

”اپنی اپنی تحریک چلاﺅ “، چودھری منظور نے اپوزیشن کو پیپلزپارٹی کا فیصلہ ...
”اپنی اپنی تحریک چلاﺅ “، چودھری منظور نے اپوزیشن کو پیپلزپارٹی کا فیصلہ سنادیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیاہے کہ ہم نے ملک میں تحریک چلانی ہے ، اس طرح جے یو آئی تحریک چلائے ، ن لیگ اپنی تحریک چلائے اور پھر سارے اکٹھے ہوکر فیصلہ کریں کہ حکومت پر کب آخری ضرب لگانی ہے ؟

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظور نے کہا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان جیسے غیر سنجیدہ لوگوں کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی اور نہ کوئی سیاسی مقام ہوتا ہے ۔ اگر فردوس عاشق اعوان کی بلاول کے حوالے سے بات درست ہے تو پھر فردوس عاشق اعوان کی اس بات کو بھی مان لیا جائے جس میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جو کارکردگی نہیں دکھائے گا ، وہ گھر جائے گا خواہ وزیر اعظم ہی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی کارکردگی تو عثمان بزدار سے بھی آگے بڑھی ہوئی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک کا مطلب یہ ہوتاہے کہ جس دن آپ اسلام آبا د بند کررہے ہیں کیا تو اگلے دن کی ملک کے دوسرے بڑے شہر بند ہوجائیں گے؟ اگر یہ شہر بند ہوجاتے ہیں تو پھر تو یہ حکومت ایک ہفتے میں گرجائے گی لیکن اگر یہ شہر بند نہیں ہوتے تو اسلام آباد جاکر ایک جگہ بیٹھ جاتے ہیں تو اگر وہاں کوئی مرمرا ہوجاتاہے تو پھر کیا ہوگا ؟انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیاہے کہ ہم نے ملک میں تحریک چلانی ہے ، اس طرح جے یو آئی تحریک چلائے ، ن لیگ اپنی تحریک چلائے اور پھر سارے اکٹھے ہوکر فیصلہ کریں کہ حکومت پر کب آخری ضرب لگانی ہے؟اگر ایسا ہوجاتاہے تو پھر کوئی ایمپائر بھی کچھ نہیں کرسکے گا ۔

مزید : قومی


loading...