سپیکر قومی اسمبلی نے گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے: مریم اور نگزیب

سپیکر قومی اسمبلی نے گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے: مریم ...
سپیکر قومی اسمبلی نے گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے: مریم اور نگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کیلئے سپیکر قومی اسمبلی نے گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے،لائحہ عمل ترتیب دے دیا ہے،مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں سخت احتجاج کریں گی۔

ایک بیان میں ترجمان مسلم لیگ ن نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق سمیت 6 ارکان کے پروڈکشن کی درخواست دی گئی تھی۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی درخواست پر کوئی اقدام نہیں لیا، پروڈکشن آرڈر ارکان کا آئنی و قانونی حق ہے جسے حکومت دینا نہیں چاہتی۔اپوزیشن نے پروڈکشن جاری نہ کرنے پر (کل) جمعرات کو مشترکہ اجلاس سے قبل حکمت عملی طے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، پروڈکشن آرڈرز جاری نہ ہونے پر مشترکہ اجلاس میں احتجاج کیا جائیگا۔