جاوید لطیف نے بلاول کے تحفظات دور کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کامشورہ دیدیا

جاوید لطیف نے بلاول کے تحفظات دور کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کامشورہ ...
جاوید لطیف نے بلاول کے تحفظات دور کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کامشورہ دیدیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاویدلطیف نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس بلا کر مولانا فضل الرحمان کو بلاول سمیت جن لوگوں کے تحفظات ہیں دو ر کرنے چاہئے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ جب بلاول بھٹو سندھ سے نکلیں گے تو لوگوں کے جذبات دیکھ کر وہ مائل ہونگے ۔ آل پارٹیز کانفرنس بلا کر مولانا فضل الرحمان کو بلاول سمیت جن لوگوں کے تحفظات ہیں دو ر کرنے چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ جو شخص یہ کہا کرتا تھا کہ میں کنٹینر اوربریانی دو ں گا تو اس سے چار جلسے نہ برداشت ہوسکے ، صبح پانچ بجے تک جلسے اور ریلیاں ہورہی ہیںتو لوگ کس لئے کھڑے ہیں ؟ لوگ تنگ ہیں جو لوگ عوام کے آواز پر لبیک کہیں گے تو عوام ان کے ساتھ ہی کھڑے ہوں گے ۔انہوں نے کہا بدقسمتی یہ ہے کہ اس وقت نہ صرف مہنگائی ہے ، نہ صرف بیروزگاری ہے بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ کیا ملک میں اظہار رائے پر پابندی ہے ۔کیا ملک کے مفادات کا سودا نہیں ہورہا ؟ یہ وہ سنجیدہ تحفظات ہیں جن پر عوام باہر آرہے ہیں۔

مزید : قومی


loading...