آرٹیکل 149میں ایسا کوئی اختیار نہیں کہ وفاق صوبائی حکومت سے کراچی کا کنٹرول لے سکے ، سعید غنی کادعویٰ

آرٹیکل 149میں ایسا کوئی اختیار نہیں کہ وفاق صوبائی حکومت سے کراچی کا کنٹرول لے ...
آرٹیکل 149میں ایسا کوئی اختیار نہیں کہ وفاق صوبائی حکومت سے کراچی کا کنٹرول لے سکے ، سعید غنی کادعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر سعید غنی نے کہاہے کہ وفاق کو سندھ حکومت ایک سال سے کھٹک رہی ہے ، ان کو سندھ حکومت برداشت نہیں ہے، آرٹیکل 149میں ایسا کوئی اختیار نہیں ہے کہ وفاق صوبائی حکومت سے کراچی کا کنٹرول لے لے۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ پنجا ب میں امن و امان کی صورتحال زیادہ خراب ہے ،وہاں آرٹیکل 149کا اطلاق کیا جاسکتاہے ۔انہوں نے کہا وفاق کو سندھ حکومت ایک سال سے کھٹک رہی ہے ، ان کو سندھ حکومت برداشت نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 149میں ایسا کوئی اختیار نہیں ہے کہ وفاق صوبائی حکومت سے کراچی کا کنٹرول لے لے ۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 149کا نفاذ امن و امان کی خراب صورتحال یا معیشت کونقصان پہنچنے کی صورت میں کیاجاتاہے ۔

مزید : قومی


loading...