لوئر دیر میں عطائی ڈاکٹروں   کیخلاف کارروائی،2  ڈینٹل کلینکس سیل 

لوئر دیر میں عطائی ڈاکٹروں   کیخلاف کارروائی،2  ڈینٹل کلینکس سیل 

پشاور (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر سعادت حسن کی ہدایت پر انسپکٹر ہیلتھ کمیشن محمد رئیس جان نے تحصیل ثمرباغ بازار وں میں عطائی ڈاکٹروں اور جعلی کلینک چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 2 غیر قانونی ڈینٹل کلینکس کو سیل کردیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رئیس جان کاکہنا تھا کہ کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے اور حکومتی احکامات کی روشنی میں عطائی ڈاکٹروں اور جعلی کلینکس چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے عوام سے بھی کہا کہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ایسے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کیفرکردارتک پہنچایا جاسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...