مردان،شہر میں غیر قانونی سائن بورڈز کیخلاف آپریشن 

مردان،شہر میں غیر قانونی سائن بورڈز کیخلاف آپریشن 

مردان(بیورورپورٹ) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر نثار خان یوسفزئی کی ہدایت پر مردان شہر میں غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف آپریشن کیا گیا اور اس دوران مردان نوشہرہ روڈ پر درجنوں سائن بورڈز ہٹادیے گئے۔ اسسٹنٹ تحصیل افسر ریگولیشن بابر خان،بلڈنگ انسپکٹر لیاقت علی اور میونسپل افسر شمشاد خان پر مشتمل انٹی انکروچمنٹ ٹیم نے مردان شہر میں غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف آپریشن کیا اور اس دوران درجنوں سائن بورڈز کو ہٹایا گیا۔تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر نثار خان نے کہاہے کہ غیر قانونی سائن بورڈز سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہو رہی ہے اور اسی وجہ سے اسکے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری املاک کو قابضین سے واگزار کر ا یا جائے گا اور کسی کے ساتھ بھی رعایت نہیں کی جائے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...