شبقدر،ٹرک کی ٹکر سے خاتون  جاں بحق،بچے سمیت 2 زخمی

شبقدر،ٹرک کی ٹکر سے خاتون  جاں بحق،بچے سمیت 2 زخمی

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی) شبقدر بازار میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت دو افراد شدید زخمی۔ شبقدر بازار میں ماربل پتھر سے لوڈ بھاری ٹر ک نے پشاور روڈ پر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ جس سے موٹر سائیکل پر سوار سعید اللہ ولد فضل گل کے ساتھ بیٹھی ہمشیرہ جاں بحق جبکہ دو سالہ بھانجا طفل عثمان اور سعید اللہ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ جہاں سے مزید علاج و معالجے کیلئے پشاور منتقل کر دیا گیا ہیں۔ ٹریفک خادثے میں ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -