چارسدہ، اسلام آباد لاک ڈاؤن معاملہ، جمعیت کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کا دورہ ناکام

چارسدہ، اسلام آباد لاک ڈاؤن معاملہ، جمعیت کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کا ...

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) اسلام آبا د لاک ڈاؤن کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینٹر مولانا عطاء الرحمان کا دورہ چارسدہ ناکا م ہو گیا۔ ضلعی اور تینوں تحصیلوں کے پانچ ہزار سے زائد اراکین میں پانچ سو سے بھی کم ارکان کی موجودگی پر مولانا عطاء الرحمان برہم ہو گئے۔ضلعی تنظیم نے صوبائی امیر کو ماموں بنانے کے لیے طلباء کو پنڈال میں بٹھا دیا تھا مگر مولانا کی عقابی نظر وں نے سب کچھ بھانپ کر طلباء کو اجلاس سے اٹھا دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبا د لاک ڈاؤن کے حوالے سے جے یو آئی کے صوبائی امیر سینٹر مولانا عطاء الرحما ن نے دیگر قائدین کے ہمراہ ضلع چارسدہ کے ضلعی اور تینوں تحصیلوں کے مجلس عمومی کے طے شدہ اجلاس میں شرکت کے لیے چارسدہ کا ایک روزہ دورہ کیا۔دار العلوم اسلامیہ چارسدہ میں مجلس عمومی کے اجلا س سے صوبائی نائب امیر قاری ھدایت اللہ شاہ،صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش،مفتی فضل غفور،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان اور انصار الاسلام کے صوبائی امیر مولانا عزیز احمد کے خطاب کے بعد جب صوبائی امیر سینٹر مولانا عطا ء الرحما ن کو دعوت خطاب دی گئی تو مولانا کی عقابی نظریں اجلاس میں مجلس عمومی کے اراکین کی بجائے کثیر تعداد میں بیٹھے طلباء پر پڑ گئی جس پر مولانا عطاء الرحما ن غصے میں آگئے اوراجلاس سے تمام طلباء کو اٹھا کر ایک طرف کھڑا کیا جس کے بعد مولانا عطاء الرحما ن نے چارسدہ کے تینوں تحصیلوں کے مجلس عمومی کے اراکین کو بھی علیحدہ علیحدہ کھڑا کرکے باقاعدہ حاضری لی تو تینوں تحصیلوں کے پانچ ہزا ر اراکین میں بمشکل پانچ سو اراکین موجود تھے جس پر صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمان نے ضلعی تنظیم اور شرکاء کی خوب کلاس لے لی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -