شبقدر میں سرچ آپریشن،20 گرفتار،منشیات واسلحہ برآمد

شبقدر میں سرچ آپریشن،20 گرفتار،منشیات واسلحہ برآمد

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی)شبقدرکے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ اپریشن کے دوران 20افراد کو گرفتار کر لیا ہیں۔ گرفتار افراد میں اشتہاری ملزمان، منشیات فروش اور مشتبہ گان شامل ہیں۔ پولیس نے کم سن موٹر سائیکل اور رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف بھی کاروائی کی جس کے نتیجے میں 15کم سن ڈرائیور چلان کئے گئے۔ شبقدر پولیس نے گذشتہ شب قدر کے مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن کے دوران 20افراد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برامد کر لیا ہیں۔ ڈی ایس پی شبقدر محمد ریاض خان نے سرچ اپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر تھانہ شبقدر کے مختلف علاقوں میں گذشتہ شب سرچ اپریشن کیا گیا۔ اپریشن میں ایس ایچ او تھانہ شبقدر ریاض خان نے پولیس کی بھاری نفری،لیڈی پولیس اور بی ڈی یو کے ہمراہ گھر گھر تلاشی کے دوران 20افراد کو گرفتار کر لیا ہیں جن میں منشیات فروش، اشتہاری ملزمان اور مشتبہ گان شامل ہیں انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں سے 5200گرام چرس مرآمد کیا گیا جبکہ دو پستول اور کارتوس بھی ملزمان سے برآمد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپریشن کے دوران مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہیں جن سے تفتیش جاری ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران کم سن موٹر سائیکل اور رکشہ درائیوروں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 15کم سن رکشہ و موٹر سائیکل ڈرائیور گرفتار ہوئے جن کو فوری چالان کرکے ان کے والدین کو ہدایات جاری کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شبقدر ریاض خان نے کہاکہ شبقدر میں قیام آمن اور جرائم کے خلاف سرچ اپریشن اور خصوصی گشت کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ منشیات فروشوں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف پولیس اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں لیکن اس سلسلے میں عوام کا تعاون درکار ہے۔ اگر علاقہ عوام مزید تعاون کرے تو شبقدر کو منشیات فروشی، ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم پاک کرکے آمن کا گہوارہ بنانے میں دیر نہیں لگے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -