نیب اور پولیس سمیت تمام ادارے کینسرزدہ ہیں ، انجینئر علی محمد خان

نیب اور پولیس سمیت تمام ادارے کینسرزدہ ہیں ، انجینئر علی محمد خان

  

مردان ( بیورورپورٹ ) پارلیمانی امورکے وزیر مملکت انجینئر علی محمد خان نے کہا ہے کہ نیب اور پولیس سمیت تمام ادارے کینسر زدہ ہیں اسرائیل تسلیم کرنے والوں کو بحیرہ عرب میں ڈبودیں گے، نوازشریف اور زرداری سے چوری رقم کی واپسی پر ڈیل ہوسکتی ہے ،کشمیری پاکستانی جھنڈوں میں دفن ہورہے ہیں ،مودی روئے زمین پر بدنما داغ ہے وہ کشمیر کا خواب دیکھنا چھوڑدیں دہلی کا خیر منائے وہ مردان پریس کلب میں رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے ضلعی عہدیداروں کی حلف برداری تقریب سے خطاب کررہے تھے جہاں وہ مہمان خصوصی تھے پارلیمانی امور کے وزیرمملکت نے ایسوسی ایشن کے صدر حاجی اسماعیل خان،سینئر نائب صدر جعفر خان ،جنرل سیکرٹری نواب شیر ،انفارمیشن سیکرٹری فیض محمداورسرپرست اعلیٰ میاں فاروق سید سمیت دیگر عہدیداروں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا اور انہیں مبارک باددی اپنے خطاب میں انجینئر علی محمد خان نے نوازشریف اور زرداری کے ساتھ ڈیل کے حوالے سے کہاکہ ہاں نوازشریف سے اس شرط پر ڈیل ہورہی ہے کہ وہ چوری کا پیسہ واپس کرے عمران خان نے واضح کیاہے کہ پاکستان کامال خود کھاو¿ں گا اورنہ کسی کو کھلانے دونگا انہوںنے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے اوران کی آزادی تک ہر قسم تعاون جاری رکھے گا عزوہ ہند کی ابتداءہوچکی ہے،انجینئر علی محمدخان نے امریکہ طالبان مذاکرات کی منسوخی کے تناظر میں کہاکہ پاکستان کا امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن کی بات کی ہے اوراب بھی مذاکرات پر یقین رکھتاہے انہوںنے کہاکہ ماضی میں معاشی دہشت گردی ہوئی ہے اور آج غریب مہنگائی سے تنگ ہیں لیکن معاملات درست ہوناشروع ہوگئے ہیں انہوںنے کہاکہ رئیل اسٹیٹ کاروبار سے وابستہ افراد اوراوورسیز پاکستانی ہماری طاقت ہیں وہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںانہیں ریاست ہر قسم تحفظ دے گی انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اکیلے نظام کو درست نہیں کرسکتے اس کے لئے پوری قوم کو آگے آناہوگانیب اور پولیس سمیت تمام ادارے کینسر زدہ ہوچکے ہیں اس موقع پر رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی اسماعیل اورجنرل سیکرٹری نواب شیر نے بعض مطالبات پیش کئے وزیرمملکت نے ان کے حل کی یقین دہانی کی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -