ضمنی انتخاب ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاڑکانہ پہنچیں گے
لاڑکانہ(این این آئی) پی ایس 11 لاڑکانہ ٹو سے منتخب رکن سندھ اسمبلی معظم علی عباسی کو عدالتی فیصلے پر ڈی سیٹ کیے جانے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ایس 11 لاڑکانہ ٹو پر 17 اکتوبر کو ضمنی انتخابات کے اعلان کے بعد چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج جمعرات کے روز لاڑکانہ پہنچ رہے ہیں جہاں وہ اپنے چار روزہ قیام کے دوران نوڈیرو بھٹو ہاو¿س میں لاڑکانہ ڈویزن سے منتخب ایم این ایز، ایم پی ایز کے علاوہ پارٹی رہنماو¿ں سے ملاقات کرکے الیکشن کی سرگرمیوں کے حوالے پر بریفنگ لینے کے ساتھ ساتھ مشاورت کے بعد پی ایس 11 لاڑکانہ ٹو پر حتمی امیدوار کے نام کا اعلان بھی کریں گے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سندھ کے مختلف شہروں کے دورے کے بعد لاڑکانہ پہنچ رہے ہیں جہاں 15 ستمبر کو وہ گڑھی خدابخش بھٹو میں منعقدہ ورکرز کنوینشن سے اہم خطاب بھی کریں گے، اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی جانب سے پارٹی کی ضلعی کمیٹی تحلیل کر کے بنائی گئی عبوری کوآرڈینیشن کمیٹی کے کنوینر ایم این اے خورشید احمد جونیجو نے بھی نوڈیرو ٹاو¿ں ہال میں پارٹی کارکنوں اور ورکرز کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں بلاول بھٹو زرداری کے استقبال سمیت الیکشن سرگرمیوں اور ورکرز کنوینشن کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی۔
بلاول