خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی گیس استعمال کرنیوالوں کیخلاف آپریشن کیا گیا

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی گیس استعمال کرنیوالوں کیخلاف ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)جنرل منیجرSNGPL خیبرپختونخوا ارباب ثاقب اورایڈیشنل ڈائریکٹر FIA پشاورمیاں سعید کی ہدایات پر SNGPL کی ٹاس فورس ٹیم نے خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے غیرقانونی طورپرسوئی گیس استعمال کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز آپریشن کیاگیاجس میں پا¶ر جنریشن کے غیرقانونی ڈائریکٹ بائی پاس،غیرقانونی پائپ لائن نیٹ ورکس سمیت غیرقانی کنکشن اورٹمپرڈمیٹرزمنقطع کردیئے گئے۔ترجمان SNGPLخیبرپختونخوانے کہاہے کہ کرک میں سوئی گیس کے غیرقانونی استعمال کیخلاف آپریشن کے دوران ٹاسک فورس نے پا¶رجنریشن یونٹس کے 6غیرقانونی ڈائریکٹ بائی پاس جبکہ 56غیرقانونی پائپ لائن نیٹ ورکس منقطع کرکے ملزمان شکیل خان،فضل ربی،گل خان ودیگرتین ملزمان کیخلاف FIRsرجسٹرڈکرکے مقامی پولیس نے گرفتارکرلیا۔ترجمان نے مزیدکہاکہ ٹاسک فورس ٹیم نے آپریشن کے دوران ضلع بنوں اورکوہاٹ میں 134ڈائریکٹ سوئی گیس لائن منقطع کرکے 9ملزمان کیخلافFIRsرجسٹردکردیئے۔انہوں نے کہاکہ ٹاسک فورس ٹیم نے پشاورکے ملحقہ علاقوں ارمڑ،بازیدخیل،اچرکلے،بہادرکلے،سربند،پخہ غلام،لنڈے سڑک، ریگی،پلوسئی اورتہکال سمیت چارسدہ روڈاورورسک روڈکے ملحقہ علاقوں میں آپریشن کے دوران 1ہزار480فٹ غیر قانونی پائپ لائن،358غیرقانونی کنکشنز اور290ٹمپرڈمیٹرزمنقطع کردیئے گئے۔علاوہ ازیں ٹاسک فورس ٹیم نے گلبہار میں واقع گلشن ریذیزڈنشیا1ہزار350فٹ غیرقانونی پائپ لائن جبکہ دلزاک روڈپرواقع شاہنوازٹا¶ن 360فٹ غیرقانونی پائپ لائن بھی منقطع کردیا۔انہوں نے کہاکہ اجمل خان،نوراسلم،ارشادولدگل رحمان،آفتاب ولد وہاب خان،گل رازق ولدگل ولی اورجمیل خان ولدسعداللہ کیخلاف تیفٹ کنٹرول اینڈریکوری ایکٹ2016کے تحتFIRsدرج کرکے گرفتارکرلیاگیا۔ترجمان نے کہاکہ ان آپریشنزکے دوران76ملین روپے کی89-MMCFوالیوم کاکھوج لگایاجس کے باعث دیگرصارفین متاثرہورہے تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -